اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
بدھ

3 اپریل 2024

12:50:55 AM
1448582

طوفان الاقصی؛

غزہ میں صہیونی فوج پر کاری ضرب

نسل کش صہیونی ریاست کے فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک جبکہ سولہ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے اس کامیاب حملے میں جو خان یونس میں کیا گيا صہیونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے زخمیوں میں آٹھ اسرائیلی فوجیوں کی حالت انتہائی نازک ہے صہیونی فوج نے اپنے فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید متعدد فوجی زخمی ہوئے ہيں۔

صہیونی ریاست کی فوج کے اعلان کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں غزہ میں مجاہدین کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہيں۔ حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے کو ٹی بی جی اینٹی میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی ریاست کی فوج نے اس سے قبل غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اپنے تین ہزار ایک سو ساٹھ سے زیادہ فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ صہیونی فوج غزہ میں اپنے جانی نقصان کی خبریں سینسر کررہی ہے اور آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان اسرائیلی حکومت کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110