اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعہ

29 مارچ 2024

6:58:06 PM
1447684

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو بند کرنے کا صہیونی منصوبہ

نسل پرست صہیونی ریاست نے مسجدالاقصی کو بند کرنے کے اشتعال انگیز منصوبے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رپورٹوں کے مطابق صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں احتجاج بڑھنے اور مسجدالاقصی پرانتہاپسند صہیونیوں کی ممکنہ یلغار کے بہانے آئندہ دنوں میں مسجدالاقصی کو بند کرنے کی خبر دی ہے۔

صہیونی ریاست نے مسجدالاقصی کا دروازہ ایسی حالت میں بند کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے کہ انتہاپسند صہیونی کچھ دن پر تل ابیب کے انتہاپسند حکام کے اکسانے پر اور ان کی سرپرستی میں مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہيں اور اس مقدس مقام کی پوزيشن تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے داخلی سیکورٹی کے انتہاپسند وزیر ایتمار بن گویر، اس سے قبل مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکا تھا تاہم صہیونی کابینہ نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی ۔

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سات اکتوبر سے صہیونی ریاست مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں کئی طرح کی شرطیں لگا چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110