اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعہ

29 مارچ 2024

6:53:25 PM
1447683

طوفان الاقصی؛

غزہ پر غاصب صہیونی فوج کی جارحیت جاری ہے، مزید 62 فلسطینی شہید / اب تک 32,552 فلسطینی شہید اور 74,980 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جاری جارحیت کی تازہ ترین صورت حال بتاتے ہوئے کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں یا پھر سڑکوں پر بکھرے پڑے ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نہتے خاندانوں کے خلاف قتل عام کے چھ مزید واقعات رقم کئے ہیں جن میں 62 مزید فلسطینی شہید اور 91 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں یا پھر سڑکوں پر بکھرے پڑے ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ع‍ سے اب تک غاصب اسرائیلی جارحیت میں 32,552 شہید اور 74,980 زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110