اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
بدھ

27 مارچ 2024

7:02:59 PM
1447250

طوفان الاقصی؛

غزہ: بے گھرافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں 12 خواتین، بچے شہید

منگل کی شام اسرائیلی غاصب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، منگل کی شام کو غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

غاصب فوج کے جنگی طیارے نے خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں ایک بے گھر خاندان کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ فضائی حملے میں المواصی کے علاقے میں المد ھون خاندان کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جو غزہ شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں ہے۔

المواصی کے علاقے میں ہزاروں خیمے پھیلے ہوئے ہیں، جنہیں بے گھر افراد نے غاصب صہیونی فوج کی بمباری سے بچنے کے لئے شمالی غزہ سے نقل مکانی کے بعد فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم کیا تھا۔

قابض فوج نے محصور الشفاء کمپلیکس کے گردونواح کے مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دینے کے بعد المواصی کے علاقے میں جانے کو کہا تھا۔

اگرچہ وہ محفوظ علاقے میں تھے، لیکن قابض فوج انہیں جنگی طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110