اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

26 مارچ 2024

9:51:57 PM
1447010

فروغ اسلام؛

اور میں اسلام کے خلاف کتاب لکھتے لکھتے مسلمان ہو گیا۔۔۔ ولندیزی سیاستدان + ویڈیو

ولندیزی سیاستدان، سابق دشمن اسلام اور سابق رکن پارلیمان یورام وان کلاویرن (Joram van Klaveren) کہتے ہيں: یہ میری آنکھیں نہیں تھیں جو اندھی تھیں بلکہ یہ میرا قلب [دل] تھا جو اندھا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ہالینڈ کے ایک سیاستدان اور سابق رکن پارلیمان ـ نیز سابق اسلام دشمن مصنف ـ یورام وان کلاویرن (Joram van Klaveren) نے اپنے اسلام قبول کرنے کا واقعہ سناتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ میں کہا:

میں سمجھتا ہوں کہ اسلام جھوٹ ہے

کیونکہ یہ وہی چیز ہے جو میں پہلے کہتا تھا

اسلام جھوٹ ہے

قرآن زہریلا ہے

میں نے تمام کتابوں کو ترک کر دیا اور انہیں الماری کی سب سے اونچی شیلف میں رکھ دیا

وہاں کتابیں اس قدر زیادہ تھیں کہ ان میں سے بہت سی کتابیں نیچے گر گئیں

ایک کتاب جو الماری سے نیچے گری، قرآن تھا، اور جب میں اسے اٹھا لیا تو میرا ہاتھ بائیسویں سورت (سورہ حج) کی آیت 46 پر گیا

جہاں ارشاد ہوتا ہے: "یہ آنکھیں نہیں ہیں جو اندھی ہیں، بلکہ یہ دل ہیں جو۔۔۔"

تو میں نے سوچا، کہ حقیقتا میرا مسئلہ یہی ہے کیونکہ یہ میری آنکھیں نہیں تھیں جو اندھی تھیں بلکہ یہ میرا قلب [دل] تھا جو اندھا تھا۔ میں اسے قبول نہیں کر سکتا تھا؛ چنانچہ میں نے اسلام کے خلاف ایک کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ کتاب ایک اسلام دشمن کتاب کے طور پر شروع ہوئی

یہ مسئلہ [میرے لئے] خدا کے بارے میں تحقیق میں بدل گیا

اور میں آخر کار مسلمان ہو گیا

۔۔۔۔۔۔۔

110