اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
اتوار

24 مارچ 2024

7:31:31 PM
1446568

طوفان الاقصی؛

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید صحافیوں کی تعداد 136 ہو گئی + تصاویر

سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس" نےایک بیان میں ہفتے کو جاری ایک بیان میں مزید کہا کہ قابض فوج نے حال ہی میں تین صحافیوں کو نشانہ بنایا، جس سے وہ شہید ہوئے، جس سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حال ہی میں شہید ہونے والے تین صحافیوں میں سے ایک شہید صحافی محمد الریفی جو متعدد میڈیا اداروں کے فوٹو جرنلسٹ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت گول چکر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے شہید صحافی عبدالرحمن صائمہ تھے جو راقمی ٹی وی چینل کے فوٹو جرنلسٹ اور پروڈیوسر تھے۔ وہ اس وقت شہید ہوئے جب غاصب صہیونی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی۔

القدس الیوم سیٹلائٹ چینل پر مذہبی پروگرام پیش کرنے والے محمود عماد عیسیٰ اس وقت شہید ہوئے جب جارح صہیونی فوج نے ان کے گھر پر بمباری کی اور ان کے ساتھ ان کے خاندان کے کئی افراد بھی شہید ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110