اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعرات

21 مارچ 2024

10:37:33 PM
1446024

صہیونی انتہا پسند وزیر کا بیان، امریکہ سے تصادم ہو سکتا ہے

صہیونی ریاست کے انتہا پسند وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، طویل جنگیں لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، نتن یاہو کی کابینہ میں ثقافتی ورثے کے انتہاپسند یہودی وزیر عمیحای الیاہو (Amihai Eliyahu) نے امریکی ہتھیاروں پر اسرائیلی فوج کا انحصار ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو امریکہ کی حمایت کے بغیر طویل المدتی جنگیں لڑنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہئے کیونکہ مستقبل میں امریکہ کے ساتھ ہمارا تصادم یقینی اور ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ اس صہیونی وزیر نے طوفان الاقصی آپریشن کے ابتدائی دنوں میں غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے جوہری حملے کا مطالبہ کیا تھا، اور اب اس نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ کے ساتھ خصوصی تعلقات کی حفاظت ضروری ہے لیکن ہم اس صورت حال کو قبول نہیں کر سکتے کہ جب بھی ہمارے اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلاف ہو گا تو وہ ہمیں ہتھیار بھیجنا اور اپنی بین الاقوامی حمایت بند کر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110