اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

19 مارچ 2024

10:36:36 PM
1445626

غزہ میں قبائلی کمیٹیوں پر حملہ صہیونیوں کی درندگی کا عملی ثبوت ہے۔ حماس

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی درندوں کے ان اقدامات کا مقصد ان کے منحوس اور خبیثانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانا اور فلسطین عوام کو ایک بار پھر وطن چھوڑنے اور نقل مکانی پر مجبور کرنا اور خطے میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا ہے / میں الشفاء ہسپتال پر صہیونی حملے پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہری بتی دکھانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے فلسطین کی قبائلی کمیٹیوں پر غاصب صہیونی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے: جرائم پیشہ نازی "اسرائیلی" فوج نے جنوبی غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد تقسیم کرنے والی عوامی اور قبائلی کمیٹیوں پر حملہ کرکے ان کمیٹیوں کے کئی اراکین کو شہید کر دیا جو بجاغے خود جرائم پیشہ صہیونیوں کی درندگی کا عملی ثبوت ہے جو غزہ میں ہر قسم کے مقامی اور قبائلی و قومی اداروں کو نشانہ بناتی ہے حالانکہ یہ وہ لوگ ہیں جو قحط زدہ فلسطینیوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کے ذمہ دار ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی درندوں کے ان اقدامات کا مقصد ان کے منحوس اور خبیثانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانا اور فلسطین عوام کو ایک بار پھر وطن چھوڑنے اور نقل مکانی پر مجبور کرنا اور خطے میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے: ہم زور دے کر کہتے ہیں کہ صہیونی دشمن اپنے خونی جنایات میں شدت لاکر فلسطینی قوم کا عزم و ارادہ توڑنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا اور فلسطینیوں کا عزم ہرگز متزلزل نہیں ہوگا۔

مذکورہ بیان کے مطابق، ملت فلسطین، فلسطینی قبائل اور اس ملت کے تمام دھارے متحد اور متفق ہو کر جرائم پیشہ دشمن کی سازشوں کا مؤثر مقابلہ جاری رکھیں گے

حماس نے اس بیان میں عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی اداروں اور فورموں کو اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانے کی دعوت دی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ نازی صہیونی دشمن کے جرائم کا سد باب کریں، جو بہیمانہ بمباریاں کرکے، اور بھوک اور قحط کا ہتھیار بروئے کار لا کر، دنیا کی آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال پر صہیونی حملے پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہری بتی دکھانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اس بیان میں الشفاء ہسپتال اور اس کے اطراف پر جرائم پیشہ صہیونیوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نازی صہیونیوں کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی غزہ میں غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہری بتی دکھانے کے مترادف ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم اور نسل کشی نیتن یاہو اور غاصب ریاست کے لئے فتح و کامیابی کی علامت نہیں ہے۔

حماس نے بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی، عالمی ادارہ صحت اور دوسرے بین الاقوامی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110