اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
پیر

18 مارچ 2024

6:50:01 PM
1445383

طوفان الاقصی؛

یمن کی مسلح افواج کی اسرائیلی" ڈیمونا" جوہری پلانٹ حملے کی مشقیں

یمن کی مسلح افواج نے اپنی حالیہ فوجی مشقوں میں صہیونی ریاست کے جوہری پلانٹ "ڈیمونا" اور دیگر اہم مراکز پر حملے کا تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بحیرہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کے جاری آپریشن اور صہیونی ریاست کو پہنچنے والے بھاری نقصانات کے موقع پر، یمنی فوج نے " ہماری راستہ بیت المقدس کی سمت" نامی فوجی مشقیں منعقد کی ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں یمنی فوج کی مختلف میزائل اور ڈرون یونٹوں نے حصہ لیا اور ہلکے نیز بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

یمن کے میزائل پوری طرح ملکی ساختہ ہیں

در این اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں ہار امریکہ کو یقینی شکست ہوگی۔

محمد علی الحوثی نے کہا: اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یمن اپنے ہتھیار باہر سے منگواتا ہے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہے کیونکہ بحیرہ احمر میں جن میزائلوں سے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ سو فیصد گھریلو ساختہ ہيں۔

انہوں نے فلسطینی قوم سے مخاطب ہوکر کہا: ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہماری فوج آگے بڑھ رہی ہے اور دشمن کو پتہ چل چکا ہے کہ ہمارے میزائلوں کا نشانہ کتنا صحیح ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110