اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
اتوار

17 مارچ 2024

9:17:32 PM
1445231

طوفان الاقصی؛

اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سے مقابلے کے لئے یمن کی نئی حکمت عملی

یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیل مخالف آپریشن جاری رکھتے ہوئے، امریکا اور برطانیہ کے مقابلے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اتوار کو ایک تقریر میں واشنگٹن، لندن اورغاصب صہیونی ریاست کے بحری جہازوں کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ کے خلاف نئے جنگی ضابطوں کا اعلان کیا۔

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جنگ کے نئے اصول و ضوابط قائم کر رہے ہيں کہ جس کے نتیجے میں امریکی، برطانوی، صہیونی اور ان کے حامیوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

العاطفی نے کہا کہ یمنی، جنگ پسند اور جارح نہیں ہیں لیکن غزہ میں غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ جرائم نے یمنی قوم سمیت دنیا کی حریت پسند اقوام کو ان جرائم کے خلاف اپنے موقف کا اعلان کرنے پر مجبور کیا ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جنگ ​​میں یمن کا داخل ہونا اور اس کا سمندری محاصرہ ، ایک خود مختار، قومی، اسلامی اور انسانی فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں صہیونی ریاست سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کے گذرنے یا بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی اور برطانوی فوجی اور تجارتی جہازوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں بند نہیں ہونگی۔

۔۔۔۔۔۔

110