اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

16 مارچ 2024

6:34:47 PM
1444884

طوفان الاقصی؛

محور مقاومت کا مشترکہ اجلاس اور اسرائیلی حکام میں کھلبلی

فلسطین کی تنظیموں ـ حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس"، حرکۃ جہاد اسلامی، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین ـ اور یمن کی تحریک انصار اللہ کے نمائندے فلسطینی عوام کی حمایت میں ضروری ہم آہنگی اور آئندہ کا لايحہ عمل طے کرنے کے لئے ایک جگہ جمع ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ذرائع نے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تنظیموں ـ حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس"، حرکۃ جہاد اسلامی، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین ـ اور یمن کی تحریک انصار اللہ کے نمائندوں نے مشترکہ اجلاس میں، غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صہیونیوں کے جارحانہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

لبنانی نیوز چینل "المیادین" نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس، جہاد اسلامی اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نیز یمن کی انصار اللہ کے راہنماؤں نے حال ہی میں اپنی کاروائیوں کے اگلے مرحلے کے لئے مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی غرض سے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

یہ اجلاس یمن کی انصار اللہ کے موقف اور کاروائیوں کو مربوط بنانے کی غرض سے منعقد ہؤا ہے اور اس یمنی تحریک نے فلسطینی تنظیموں کے راہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں فلسطینی مقاومت کی پشت پناہی کی غرض سے ہونے والی کاروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور یہ کہ انصار اللہ کی عسکری صلاحیتیں برقرار ہیں اور امریکہ اور برطانیہ کے حملے یمنی مسلح افواج کا راستہ بدلنے میں ناکام وہے ہیں۔

رپورٹ کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

- مذکورہ فلسطینی تحریکوں کے اعلی راہنماؤں نیز انصار اللہ یمن کے اعلی راہنماؤں نے اس اجلاس میں شرکت کی ہے۔

- فلسطینی مقاومت کے راہنماؤں نے انصار اللہ کے بنیادی کردار کا شکریہ ادا کیا اور یمنی مجاہدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

- فلسطینی مقاومتی تحریکوں نے یمن کے قائد انقلاب اور انصار اللہ کے قائد کو سلام و درود کا ہدیہ ارسال کیا جنہوں نے کئی مرتبہ عالم اسلام فلسطینی عوام کی جدوجہد کی مرکزی حیثیت اور فلسطینی کاز کے تئیں یمنی عوام اور انصار اللہ کی مکمل پابندی پر تاکید کی ہے۔

- یہ اجلاس انقلابی اور مقاومتی تنظیموں کو تقویت پہنچانے کے منصوبے کے تحت منعقد کیا گیا تاکہ یہ تحریکیں ایک دوسرے کو تقریت پہنچائیں اور رمضان المبارک کے دوران صہیونیوں کے ساتھ کشیدگی میں ممکنہ اضافے نیز رفح پر صہیونی غاصبوں کے ممکنہ حملے کی صورت میں، دفاعی مرحلے کے لئے تیاریوں کی تکمیل کی جا سکے۔

- اس اجلاس میں فلسطینی تحریکوں نے انصار اللہ کو غزہ سے جارح صہیونی فوج کے انخلاء اور بے گھر لوگوں کی ان کے گھروں کو واپسی اور قیدیوں کے باعزت تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے کے سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے اپنے اہم خطوط اور شرائط سے آگاہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110