اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
ہفتہ

16 مارچ 2024

6:04:02 PM
1444880

طوفان الاقصی؛

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 149 فلسطینی روزہ دار شہید، 300 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـابنا ـ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ اجتماعی قتل عام کیے گئے جن میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نےکہا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ قابض فوج کی ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اس طرح گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,490 شہید اور 73,439 زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110