اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

14 مارچ 2024

11:07:13 PM
1444457

طوفان الاقصی؛

امریکہ اور برطانیہ کے خلاف دفاعی جنگ؛ یمن کشیدگی بڑھانے کے لئے پرعزم

یمنیوں کا عزم سنحیدہ ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں غزہ کی حمایت نیز اپنی دفاعی جنگ کا نیا مرحلہ شروع کر رہا ہے، اور اس کے مجاہدین دشمن کے بحری جنگی بیڑے میں شامل جہازوں کو جلاکر راکھ کریں گے، یا دھماکے سے اڑائیں گے اور بحیرہ احمر کے پانیوں میں ڈبو دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، چند روز قبل 37 ڈرون طیاروں سے دشمن کے جہازوں پر حملے کرکے اپنے ابتدائی طور پر اس عزم کو عملی جامہ پہنایا۔

اس سے قبل کہا گیا ہے کہ یمنی جنگ کو طول دے کر دشمن بیڑے کے ہتھیاروں کے خاتمے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان کا اس سے بھی زیادہ اہم مقصد دشمن کے قوت اور ضعف کے نقاط کی شناخت کرنا، ان کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنا اور اپنے ہتھیاروں کی افادیت کا اندازہ لگانا ہے۔

یمنیوں کے اس تزویراتی منصوبے کا ایک مقصد دشمن کی کمزوریوں کو عیان کرنا ہے۔ اس وقت یمنی کے مقابلے میں بے بسی کا شکار ہونے والے امریکیوں نے جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات (جو اعلانیہ صہیونی ریاست کے طور پر ابھری ہے) سے وابستہ یمنی گماشتوں کو جدید قسم کی کشتیاں فراہم کی ہیں اور اس سے بھی زیاد بے بس برطانویوں نے یمن کے مغربی جزائر میں فوجی نفری اتاری ہے تاکہ سمندری راستوں پر نظر رکھنے والے جزاغر کو عام فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کیا جائے۔ 

ان اقدامات کا حتمی مقصد یہ ہے کہ صنعا کے ساتھ جنگ کے اخراجات کا بوجھ اماراتی اور سعودی گماشتوں کے کندھوں پر ڈالا جا سکے اور وہ یمن میں اندرونی محاذ کھول کر صنعا کو اس کے مقصد ـ یعنی غزہ کی مؤثر حمایت، اور "فتح موعود آپریشن" کے اہداف کے حصول کے مشن سے ہٹایا جا سکے۔

صنعا میں البتہ سعودی عرب اور امارات کے ساتھ آٹھ سالہ جنگ کے کہنہ مشق جرنیل حاضر ہیں، جنہوں نے اس جنگ کے دوران سعودیوں اور اماراتیوں سے دو بدو زمینی جنگ جاری رکھنے کے بجائے ان کے تزویراتی مراکز اور اہم ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ سعودیوں اور نہیانیوں کو، اپنے گماشتوں کو، چوکیوں اور چھاؤںیوں تک محدود کرنا پڑا۔

آج بھی بظاہر یمنیوں کا منصوبہ یہی ہے، جو بہت کامیاب رہا ہے اور اب بھی وہ سعودی ـ اماراتی ـ امریکی ـ برطانوی گماشتوں کے ساتھ اندرون خانہ لڑنے کے بجائے دشمن کو سمندر میں ہی نشانہ بنائیں گے اور اس شیطانی سازش کو یقینا ناکام بنائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110