اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

3 مارچ 2024

11:59:59 PM
1442008

طوفان الاقصی؛

یکم رمضان سے پہلے، مذاکرات کا دروازہ بند ہو جائے گا۔۔۔ حماس

حماس کے ذرائع نے کہا: امریکہ اور اسرائیل ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور مقاومت پر اپنی شرائط ٹھونسنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ ـ حماس ـ کے ذرائع نے اعلان کیا کہ حماس کسی بھی صورت میں ان شرائط کے سامنے سر خم نہیں کرے گی جو امریکہ اور اسرائیل ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

العربی الجدید نے حماس کے ایک راہنما کے حوالے سے لکھا: "جب تک کہ غزہ کے عوام کے درد و رنج ختم کرنے کے لئے بڑی قیمت ادا نہیں کرے گا اور وسیع البنیاد جنگ بندی نافذ نہیں ہوگی، اسرائیلی قیدیوں کے سلسلے میں کسی قسم کی معلومات اور تفصیلات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

اس ذریعے نے زور دے کر کہا" ماہ رمضان کا آغاز وقت کی وہ حد ہے جو مقاومتی تنظیموں نے مذاکرات کے لئے متعین کی ہے اور ہم اس راستے پر کبھی بھی گامزن نہیں ہونگے جو نیتن یاہو نے اپنے سیاسی اتحاد کو دباؤ سے نکالنے کے لئے ہمارے سامنے رکھا ہے۔

مذکورہ ذریعے نے مزید کہا: یہ مقاومت ہی ہے جو اعلان کرتی ہے کہ بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنے کی شرط یہ ہے کہ مقابل فریق حماس کے مطالبات پر عمل کرنے کے لئے سنجیدگی اور آمادگی دکھا دے۔ ثالثوں کو اطلاع دیں گے کہ جو مذاکرات قاہرہ میں ہونگے، یہ رمضان سے پہلے، آخری فرصت ہے۔ یا تو سمجھوتہ حاصل ہوگا یا پھر مذاکرات کے دروازے بند کئے جائیں گے اور دشمن کو ـ بطور خاص قدس شریف اور مغربی کنارے میں ـ کشیدگی میں شدت آنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110