اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

3 مارچ 2024

12:02:11 PM
1441855

طوفان الاقصی؛

غزہ پر بم گرانے والے اب اشیائے خورد و نوش گرائیں گے / یہ انسانیت کی توہین ہے + تصویر

غزه کے چھوٹے سے انتہائی گنجان آباد علاقے پر اب تک 22000 ٹن امریکی بم، میزائل اور توپوں کے گولے گرائے گئے ہیں، ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ غزہ کا 70 فیصد حصہ کھنڈر بن گیا ہے۔ کھانا اور پانی بند ہے، اسپتالوں پر بم امریکی بم گرائے جا رہے ہیں، 14 لاکھ غزاوی بے گھر ہو چکے ہیں جو رفح کے علاقے میں پناہ گزین ہیں اور صہیونی ریاست امریکی حمایت سے بمباریاں کر رہی ہے اور زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اسی اثناء میں امریکہ نے غزہ پر طیاروں سے کھانے پینے کی اشیاء گرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، یعنی ایک طرف سے امریکی بم آ رہے ہیں اور دوسری طرف سے کھانا گرایا جا رہا ہے، تو کیا ہے کوئی جو اس منافقت اور ریاکاری کے ادراک سے عاجز ہو؟ پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا گھسا پٹا طریقہ، اور یہ جتانے کی کوشش کہ غزہ کو ویران کرنے والے غزہ کے حامی بن گئے ہیں!!!۔ کیا یہ انسانیت کی توہین نہیں ہے؟ کیا آج کی بیدار انسانیت اس توہین کو برداشت کرے گی؟ ہاں مگر بے حس مسلم حکمران ممکن ہے کہ اس گھناؤنے عمل کو بھی امریکہ اور صہیونیوں کے سامنے کرنش بجا لانے کا بہانہ قرار دیں!

مصر اور اردن نے بھی "صہیونی ریاست کی اجازت سے" امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے  غزہ کے شمالی علاقوں پر امدادی سامان گرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ عرب اور مسلم رائے عامہ کو جتا سکیں کہ وہ صہیونی جرائم میں شریک نہیں ہیں!

۔۔۔۔۔۔

110