اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
جمعرات

29 فروری 2024

4:33:02 PM
1441224

غزہ: مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی چھاتہ بردار بریگیڈ کو دھول چٹا دی، پسپائی اختیار کرنے پر مجبور

عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کی چھاتہ بردار بریگیڈ کے انخلاء کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے صہیونی میڈیا ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی چھاتہ بردار بریگیڈ خان یونس شہر میں تین ماہ تک تعینات رہنے کے بعد غزہ کی پٹی سے نکل گئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے المیادین کو بتایا: صہیونی عناصر پے درپے شکستوں کے بعد غزہ کے الزیتون محلے سے بھی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ادھر متعدد صہیونی فوجیوں نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا: اسرائیلی فوج کے پاس ابھی تک حماس کی سرنگوں کو تلاش کرنے اور انہیں تباہ کرنے کا کوئی حل نہیں ہے۔

صہیونی فوج کے ایک اعلی کمانڈر نے بھی مذکورہ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: حماس کی فورسز کو ان سرنگوں سے ہٹانا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110