اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعرات

29 فروری 2024

4:10:27 PM
1441220

طوفان الاقصی؛

خون خوار صہیونی فوج کی بربریت جاری، مزید 100 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 11 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 96 شہید اور 172 زخمی ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 11 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 96 شہید اور 172 زخمی ہوئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آج منگل کو کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 11 قتل عام کیے ہیں، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 شہید اور 172 زخمی ہوئے ہیں، یاد رہے کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اس طرح اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر سے اب تک 29,878 شہید اور 70,215 زخمی ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110