اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

18 فروری 2024

9:22:57 PM
1438850

طوفان الاقصی؛

حماس کی زبردست استقامت نے صہیونی ریاست کی تسدیدی صلاحیت کو درہم برہم کر دیا۔۔۔ بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی

سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر انچیف برائے سیاسی امور نے کہا: آج دنیا حماس کی استقامت کو صہیونی ریاست کی تسدیدی صلاحیت کی مکمل ناکامی کی علامت سمجھتی ہے / قدس کی آزادی اور صہیونیت کی نابودی اسلامی تہذیب کی تمہید اور ظہور کے لوازمات میں سے ایک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بریگیڈيئر جنرل ید اللہ جوانی نے شہر آمُل میں امام زادہ عبداللہ (ع) کے مزار میں اعیاد شعبانیہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیائے اسلام میں برطانیہ کی گھسی پٹی پالیسی اتنی آشکار ہو چکی ہے کہ آج سب جانتے ہیں کہ وہ ـ تفرقہ ڈالو اور حکومت کرو ـ کی بنیاد پر اپنے معاملات آگے بڑھا رہا ہے۔ بے شک وحدت اور یکجہتی جنود الرحمٰن میں سے ہے اور انتشار اور تفرقہ جنود الشیطان میں سے ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر برائے سیاسی امور، بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے کہا:

جب رہبر انقلاب معاشرے میں جہاد کی کی بات کرتے ہیں تو اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے معاشرے کی قیادت ایک جامع الشرائط فقیہ کے ہاتھ میں ہے جو مسلح افواج کے کمانڈر انجيف بھی ہیں چنانچہ جب رہبر انقلاب جہاد کی طرف بلاتے ہیں تو ہمیں میدان جہاد میں حاضر ہونا پڑے گا۔

بے شک بر وقت جہاد امت مسلمہ کی عزت و عظمت کا بنیادی ستون ہے کیونکہ اگر ہم جہاد کا حق ادا نہ کریں یا اسے ترک کر دیں تو اسلامی معاشرے کو ذلت، خفت اور خواری کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے۔

خدائے متعال مؤمنین کی عزت چاہتا ہے، مسلم اقوام کو عزت مند، عظیم، یک جہت اور متحد ہونا چاہئے تاکہ دشمن انہیں شکست نہ دے سکے، ہماری ملت اسلامی انقلاب کی برکت سے جہاد کی راہ پر گامزن ہوئی۔

آج ہمارے ملک کی پوزیشن قابل قدر ہے، چنانچہ تھکاوٹ بالکل منع ہے، رہبر انقلاب فرماتے ہیں کہ "ہم چوٹی کے بالکل قریب ہیں"، چنانچہ ہمیں ذوق و شوق اور امید کے ساتھ اس راستے پر گامزن رہنا چاہئے، اگر چہ چوٹی سے ہمارا قریب ہونا دشمن کے مزید غیظ و غضب کا سبب بن رہا ہے، غم و غصے میں مبتلا اور ٹوٹا پھوٹا دشمن پہلے سے زیادہ کوشش کرے گا کہ توازن کو اپنے حق میں بگاڑ دے۔

جو کچھ گذشتہ چار مہینوں میں اس خطے، مقبوضہ اراضی اور غزہ میں جاری ہے، یقینا یہ بہت عظیم اور نمایاں کامیابی ہے؛ سات اکتوبر 2023ع‍ کو طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینی مقاومت پہلی مرتبہ صہیونیوں اتنا عظیم نقصان پہنچانے میں کامیابی ہوئی اور انیٹلی جنس، سیکورٹی، معیشت، دفاع کے حوالے سے صہیونیوں پر کاری ضربیں لگائیں اور اس کی ساکھ اور آبرو نیست و نابود کر دیا، یہاں تک کہ [مغربی] دنیا درہم برہم ہو گئی اور دنیا میں اس کاروائی کے اثرات نمایاں ہو گئے۔

بے شک صہیونی اور ان کے حامی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور اپنے ہی بنائے ہوئے عالمی قوانین، معاہدات اور کنونشنوں کو پامال کر تے ہوئے اسپتالوں تک پر بمباری کر رہے ہیں لیکن یہ سب لاحاصل ہے اور ان کی تشویش میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

آج دنیا حماس کی استقامت کو صہیونی ریاست کی تسدیدی صلاحیت کی مکمل ناکامی کی علامت سمجھتی ہے؛ بے شک خورشید اسلام عالمگیر ہو رہا ہے، اور یہ بیداری ظہور کی تمہیدات میں سے ہے، یقینا عصر ظہور میں شیطانوں اور شیطانی قوتوں کی کایا پلٹ دی جائے گی اور قدس کی آزادی اور صہیونیت کی نابودی اسلامی تہذیب کی تمہید اور ظہور کے لوازمات میں سے ایک ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110