اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

17 فروری 2024

8:59:12 AM
1438394

طوفان الاقصی؛

اگر امارات اور سعودیہ مدد نہ کرتے تو غزہ پر جنگ جاری رکھنا دشوار ہو جاتا۔۔۔ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ

غاصب صہیونی ریاست کی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے دورہ بھارت کی ویڈیو وائرل کرکے انکشاف کیا کہ بحیرہ احمر میں یمنیوں کے حملوں کی وجہ سے ریاست کی درآمدات اور برآمدات کا سلسلہ متاثر ہؤا تو بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن نے یہودی ریاست کی بھرپور مدد کی اور مشکل کا ازالہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق یہودی ریاست کی وزیر نقل و حمل ریگیو مری (Regev Miri) نے دورہ بھارت کے موقع پر ایک ویڈیو وائرل کرکے بحیرہ احمر کو بائی پاس کرکے، بھارت سے امارات، سعودی عرب اور اردن کے راستے اشیائے ضرورت مقبوضہ فلسطین پہنچانے [کی سازش] کا انکشاف کیا۔

مری ریگیو نے ان ممالک کی مدد کے بغیر، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو بہت دشوار قرار دیا اور کہا: ہم نے بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن کی مدد سے اشیائے ضرورت کی ترسیل کو ممکن بنایا ہے۔

ریگیو نے مزید کہا: ہماری ضرورت کا سامان بھارتی گجرات کی مندرا بندرگاہ سے سمندری راستے سے متحدہ عرب امارات پہنچایا جاتا ہے جہاں سے اسے زمینی راستے سے سعودی عرب اور وہاں سے اردن اور اردن سے مقبوضہ فلسطین میں لے جایا جاتا ہے۔

ریگیو مری نے اعتراف کیا کہ یمن کی جانب سے بحیرہ احمر اور باب المندب کی بندش کے بعد، اگر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن یہودی ریاست کو متبادل راستہ فراہم نہ کرتے اور ترکیہ بھی اپنی اسرائیل برآمدات روک دیتا تو غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ کو جاری نہیں رکھا جا سکتا تھا۔

نکتہ:

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترکیہ، امارات، بحرین، سعودی عرب، اردن اور مصر نیز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے تعاون کے بغیر صہیونیوں کی بقاء ناممکن تھی، لیکن گو کہ یہودی ریاست، امریکہ اور یورپی ممالک ان ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعاون کو مثبت اور قابل تعریف سمجھتے ہیں، لیکن عالم اسلام میں ان ممالک کو غدار اور لاکھوں فلسطینوں کی شہادت و جراحت میں برابر کا شریک سمجھا جاتا ہے اور پھر ایک طرف سے وہ ڈوبتی ہوئی جعلی ریاست کی بقاء کی ضمانت نہیں دے سکتے تو دوسری طرف سے انہیں اس غداری کا جواب ایک دن ضرور دینا پڑے گا۔ 
آج عرب اور اسلامی دنیا میں یہ سوال پورے سے اٹھایا جا رہا ہے کہ شیعہ ایران، شیعہ عراق، شیعہ یمن اور شیعہ لبنان تو قربانیاں دے رہے ہیں اور غزہ کی حمایت کرتے ہوئے صہیونیوں اور امریکہ اور برطانیہ سمیت صہیونی ریاست کے حامیوں کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، تو سنی مذکورہ سنی ممالک غزہ کے سنیوں کے قتل عام میں کیوں شریک ہیں اور وہ یہودیوں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

110