اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
ہفتہ

17 فروری 2024

8:00:41 AM
1438383

طوفان الاقصی؛

مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔۔۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رہبر معظم کے مشیر نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل سمیت اتحادیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر معظم کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے الجزیرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے اہم مقامات پر مقاومتی گروہوں کا کنٹرول ہے۔ باب المندب جیسی اہم آبی گذرگاہ پر انصاراللہ کا کنٹرول ہے۔ مقاومتی تنظیمیں روز بروز باہمی روابط کو فروغ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں خطے کے عوام کے درمیان رابطوں اور ہمدردیوں میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصی بذات خود ایک بے نظیر معرکہ ہے۔ فلسطینی عوام نے گذشتہ چار مہینوں کے دوران صہیونی فورسز کے سامنے بے مثال استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاراللہ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکہ اور برطانیہ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ اگر امریکہ فوجی اتحاد کے نام پر سمندری سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دے تو اس کے آثار دنیا کے سارے سمندروں پر ظاہر ہوں گے۔ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کے حملے غزہ پر صہیونی جارحیت کا جواب ہے۔

ولایتی نے کہا کہ یمن سے عراق تک مقاومت کو کامیابی حاصل ہورہی ہے۔ افغانستان کی طرح امریکہ کو عراق اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک سے بھی بھاگنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔

110