اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہرنیوز
ہفتہ

17 فروری 2024

7:52:16 AM
1438380

طوفان الاقصی؛

طوفان الاقصی کا 132واں دن، رفح پر صہیونی حملے، دھماکوں سے شہر لرز اٹھا

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان الاقصی کے 132ویں دن بھی غزہ کے خلاف صہیونی جرائم اور وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا رخ موڑ دیا ہے۔ رفح پر زمینی اور فضائی حملے شدید ہورہے ہیں۔ صہیونی طیارے شہر کی فضاوں میں گشت کررہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فضائیہ نے رفح کے پبلک مقامات اور عوامی املاک کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح پر وسیع حملوں کی دھمکی دی ہے۔ اگر اسرائیل رفح پر حملوں کا دائرہ بڑھائے تو دس لاکھ شہری بے گھر ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف مقاومتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ہری بتی دکھا کر نیتن یاہو کو فلسطین پر جارحیت کی اجازت دی ہے اس طرح امریکہ بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے رفح کی گلیاں اور سڑکیں پناہ گزین کیمپوں میں بدل گئی ہیں۔ صہیونی ریاست فلسطینیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے اور فلسطین سے ہجرت کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110