اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

16 فروری 2024

9:31:43 PM
1438301

طوفان الاقصیٰ؛

لبنان پر صہیونی بمباری کا جواب: جمعہ کے روز حزب اللہ نے صہیونیوں کے 10 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا

حزب اللہ نے جمعہ [16 فروری 2024ع‍] کو اپنے بیانات میں اعلان کیا کہ لبنانی مقاومت کے مجاہدین نے غزہ میں بہادر فلسطینی ملت کی حمایت میں 10 صہیونی فوجی اڈوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ نے الگ الگ بیانات جاری کرکے اعلان کیا کہ اس نے غاصب صہیونی فوج کے 10 اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے جمعہ [16 فروری 2024ع‍] کو اپنے بیانات میں اعلان کیا کہ لبنانی مقاومت کے مجاہدین نے غزہ میں بہادر فلسطینی ملت کی حمایت میں 10 صہیونی فوجی اڈوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

حملوں کی فہرست حسب ذیل ہے: 

- مشرقی حصہ:

1۔ مجاہدین نے 10:40 بجے لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں واقع رویسات العلم کے اڈے میں غاصبوں کے جاسوسی کے آلات کو مناسب ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

2۔ ظہر کے وقت 12:45 بجے مقبوضہ شبعا فارمز میں صہیونی فوجی چھاؤنی "زبدین" کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

3- 13:18 بجے الموج کے صہیونی فوجی اڈے میں جاسوسی کے آلات کو مناسب ہتھیاروں سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

4- شام کو 16:30 بجے "السمّاقہ" کے صہیونی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

5- شام کو 17:55 غاصب صہیونیوں کے نوآباد قصبے کریات شمونہ کو النبطیہ اور الصوانہ کے لبنانی شہروں پر صہیونی بمباری کے جواب کے پہلے مرحلے کے طور پر درجنوں راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

6- رات کو 21:15 بجے کریات شمونہ میں واقع صہیونی فوجی چھاؤنی کو النبطیہ اور الصوانہ پر صہیونی بمباری کے جواب میں متعدد فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

- مغربی حصہ:

1- ظہر کے وقت 12:25 بجے راہب نامی صہیونی فوجی اڈے کے جاسوسی کے آلات کو مناسب ہتھیاروں سے کامیابی کے ساتھ تباہ کیا گیا۔

2- شام 17:15 بجے زرعیت نامی صہیونی چھاؤنی کے آس پاس صہیونی فوجی نفری کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

3- شام 17:30 بجے "برکہ ریشا" صہیونی فوجی اڈے کو براہ راست میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مطلوبہ اہداف کو تباہ کیا گیا۔

4- شام 17:40 بجے الناقورہ کے قریب صہیونی بحریہ کے اڈے میں جاسوسی کے آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل عراق اور یمن میں بھی مقاومت کنے صہیونی ریاست کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ غزہ پر اپنی جارحیت بند نہ کرے تو وہ بھی صہیونیوں اور ان کے حامیوں کو مزید کاروائیوں کا نشانہ بنائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110