اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
بدھ

14 فروری 2024

6:24:57 PM
1437770

جنوبی لبنان پر صہیونی ریاست کی بمباری، صہیونی ذرائع

صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کر کے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بڑے پیمانے پر فضائی کی حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے کچھ دیر پہلے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق کے جنوبی لبنان میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

فضائی حملوں کے نئے دور میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقوں نبطیہ، ادشیت، الشہبیہ، السوانح اور جبشیت پر بمباری کی ہے۔

دوسری طرف سے لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر حملوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

ادھر حزب اللہ نے آج مقبوضہ علاقوں کی صفد بستی کے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک صہیونی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔

110