اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
بدھ

14 فروری 2024

3:24:40 PM
1437755

غزہ - خان یونس: فلسطینی مجاھدین کے حملے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ "شہید عزالدین القسام بریگیڈز" نے اعلان کیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابض فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ “شہید عزالدین القسام بریگیڈز” نے اعلان کیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابض فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

القسام بریگیڈز نے سوموار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ اس کے مجاہدین جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

کل صبح قابض فوج نے اعتراف کیا تھا کہ اس کے دو فوجی ہلاک اور تین دیگر جنوبی غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

قابض فوج نے بتایا کہ “میگلان” نجی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو مردہ اسرائیلی فوجیوں اور خان یونس کے مغرب میں اینٹی آرمر شیل کے ساتھ ہلاک فوجی کی لاشوں اور تین زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کرتی۔

۔۔۔۔۔۔۔

110