اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

14 فروری 2024

8:51:34 AM
1437616

امریکی صدر بائیڈن کی بدحواسی ایٹمی المیے کا سبب بن سکتی ہے۔۔۔ روس کا انتباہ + دلچسپ ویڈیو

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے جو بائیڈن کے بڑھاپے اور دماغی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کا اختیار ایسے شخص کے پاس کیوں ہیں؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ میخائل پوپوف نے کہا: امریکہ کو اندرونی سطح پر بہت سارے مسائل کا سامنا ہے، اور اگر ان مسائل میں امریکی قیادت ایسی غلطیاں کر سکتی ہے جو پوری دنیا کو مہنگی پڑے گیا اور عالمی تباہی کا سبب بنے گی۔

انھوں نے مزید کہا: امریکہ میں حال ہی میں انتہائی دشوار صورت حال نمایاں ہوئی ہے، اور اس ملک کے قومی راہنماؤں کی طرف سے کسی بھی انتظامی غلطی کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے اور ایسی صورت میں ایک عالمی المیے کا امکان بہت قریب نظر آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا: امریکی صدر پر بڑھاپے کا شدید غلبہ ہے اور وہ دماغی پریشانی کا شکار ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ واحد شخص جو امریکہ میں حملے اور ایٹمی میزائل داغنے کا حکم دے سکتا ہے وہ امریکی صدر ہی ہے، جبکہ امریکی حکام خود کہتے ہیں کہ ایک معمر شخص ہیں اور ان کی یادداشت بہت کمزور ہے اور بہت سے معاملات کے حقائق اور اجزاء کو سپرد ذہن نہیں کر سکتے۔

ادھر امریکہ میں بھی بائیڈن کے زوال عقل اور عجیب و غریب حرکتوں کا امریکہ میں بھی چرچا ہے اور ریپبلکن پارٹی کے کارکن تو اگلے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کئی مہینوں سے امریکی ووٹروں سے کہہ رہے ہیں کہ بائیڈن بوڑھے ہیں اور ان کا حافظہ بہت کمزور ہے۔

امریکی حکمرانی کے حصول کے لئے مقابلہ بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیاں چل رہا ہے اور امریکی دانشور اور بعض حکام اس بات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کے ملک کے مقدر کو دو ایسے اشخاص میں سے ایک کے حوالے کیا جا رہا ہے جو مخبوط الحواس ہیں۔ وہ ٹرمپ کو بھی ذہنی مریض سمجھتے ہیں

۔۔۔۔۔۔

110