اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
منگل

13 فروری 2024

11:03:38 AM
1437368

رفح شہر پر صیہونی حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

صیہونی حکومت نے شہر رفح میں اپنے تازہ ترین حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

رفح کے الکویت اسپتال کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے رفح کے خلاف حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کئے ہيں جو بین الاقوامی سطح پر غیرروایتی اور ممنوع ہیں۔

جنوبی غزہ پٹی میں واقع شہر رفح پر صیہونی حکومت کے آج کے حملے اور بمباری میں تقریباً سو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بمباری میں بعض افراد کے ہاتھ پیر کٹ گئے ہیں اور بعض بری طرح جل جانے کے ساتھ ہی دماغی آنیوریزم کا شکار ہوگئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110