اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اردو نیوز
ہفتہ

10 فروری 2024

9:53:27 AM
1436531

پارلیمانی انتخابات؛

پاکستان: صوبائی اسمبلیوں کے نتائج

آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے شام پانچ بجے ختم ہونے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے زیادہ تر نتائج سامنے آ چکے ہیں تاہم اب بھی ایسے حلقے موجود ہیں جن کے نتائج جاری نہیں کیے جا سکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 

سنیچر کی صبح نتائج جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صوبوں کی صورت حال کچھ یوں ہے۔

پنجاب

پنجاب کے 295 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں صرف حلقہ پی پی 28 کا نتیجہ آنا باقی ہے جبکہ پی پی 266 کے انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ '138 نشستیں' مسلم لیگ ن نے حاصل کی ہیں۔ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 136 نشستیں جیتی ہیں۔ استحکام پارٹی نے ایک، پاکستان مسلم لیگ نے 8، پاکستان مسلم لیگ (ضیا) نے 1، پیپلز پارٹی نے 10 اور تحریک لبیک نے 1 نشست جیتی ہے۔

سندھ

سندھ کے تمام 130 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں۔

پی پی نے سب سے زیادہ "84 نشستیں" جیتی ہیں؛ ایم کیو ایم پاکستان نے 28، آزاد امیدواروں نے 14 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے 2 سیٹیں جیتی ہیں۔

خیبرپختونخوا

سنیچر کو 12 بجے تک 113 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں جبکہ دو صوبائی حلقوں 22 اور 91 پر انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں اور 91 نشستیں حاصل کر چکے ہیں، جے یو آئی نے 7 سیٹیں، مسلم لیگ ن 5، پیپلز پارٹی نے 4، جماعت اسلامی نے 3 اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی 1، 1 ایک نشست جیتی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں میں سے اب تک 48 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جبکہ تین حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے۔

نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین 11 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

جمعیت علماء اسلام نے 10، مسلم لیگ ن نے 9، آزاد امیدواروں نے 6، بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، نیشنل پارٹی نے 3 اورعوامی نیشنل پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے؛ جبکہ بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی (عوامی)، جماعت اسلامی اور "حق دو تحریک" کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

کوئٹہ، پشین ،چمن اور قلعہ سیف اللہ سے 6 امیدوار بلوچستان اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آزاد امیدوار بخت محمد کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے، ولی محمد نورزئی پی بی 41 کوئٹہ سے، لیاقت علی لہڑی پی بی 43 کوئٹہ سے، اسفند یار کاکڑ پی بی 47 پشین سے اور کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی پی بی 51 چمن سے کامیاب ہوئے ہیں۔

اسی طرح پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے جمعیت علماء اسلام کے باغی رہنماء مولانا نور اللہ نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کے صوبائی سربراہ سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو شکست دے دی-

۔۔۔۔۔

110