اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : پاکستانی ذرائع
جمعہ

9 فروری 2024

7:04:59 PM
1436402

پاکستان پارلیمانی انتخابات؛

’آزاد امیدوار آگے آگے، ن لیگ دوسرے اور پی پی پی تیسرے نمبر پر

لیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے بعد سست روی سے نتائج آنا شروع ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 241 حلقوں کے غیرحتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر چکا ہے۔

اب تک کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 98، مسلم لیگ ن نے 67، جبکہ پیپلز پارٹی نے 51 نشستیں حاصل کی ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی نے 2، جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 2، ایم کیو ایم (پاکستان) نے 15، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ایک، اور مسلم لیگ (ق) نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شاندانہ گلزار پشاور کے حلقہ این اے 30 سے 78971 ووٹ لے کر جیت گئیں۔

این اے 17 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی خان جدون 97,177 ووٹ کے کر فاتح قرار پائے۔

این اے 121 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78000 ہزار آٹھ سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

این اے 3 سوات تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور کے حلقہ 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئیں۔

این اے 58 چکوال سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد 78 ہزار 542 لے کر جیت گئے۔

این اے 59 چکوال سے مسلم لیگ ن کے سردارغلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

لاہور حلقہ NA 118 سے حمزہ شہباز 5000 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔۔ ‏حمزہ کو 105000 اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ پڑے۔

پیپلز پارٹی

سابق صدر آصف علی زرداری این اے 207 سے ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ لے کر جیت گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے 85 ہزار 370 ووٹ لے کامیابی حاصل کی۔

این اے 199 گھوٹکی سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

این اے 216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ کے کر جیت گئے۔

دیگر سیاسی جماعتیں

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے حلقہ این اے 261 سے 3404 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110