اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

2 فروری 2024

11:17:50 AM
1434482

طوفان الاقصی؛

دشمن کی میز سے فوجی آپشن غائب / ایمان کی طاقت سے ہر غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔۔۔ صدر رئیسی

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ہرمزگان صوبے کے شہر میناب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ماضی میں جب بھی ہمارے دشمن ہم سے مخاطب ہوتے ہمیں جنگ کی دھمکی دے دیتے اور میز پر رکھے فوجی حملے کے آپشن کی رٹ دہراتے تھے، لیکن آج حالات وہ نہیں رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے آج صبح صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب کے استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میناب کے عوام آگاہ، دیندار اور انقلابی ہیں، مجھے انقلاب اسلامی سے پہلے بھی میناب شہر میں آنے کا اعزاز حاصل ہے، یہاں کے عوام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ان کا کردار سربلند رہے اور مختلف سیاسی اور سماجی میدانوں میں بھی یہاں کی خواتین اور حضرات نے نمایاں کردار ادا کیا، عوام کو امید دلائی اور دشمن کو توڑ کر رکھ دیا۔

انھوں نے کہا: ماضی میں جب بھی دشمن اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ سے بات کرتے ہوئے دھمکی آمیز لب و لہجہ استعمال کرتے تھے اور میز پر فوجی آپشن کی موجودگی کی دھمکی دیتے تھے، لیکن وہ حالات نہیں ہیں اور آج وہ کہتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ لڑنا بھڑنا نہیں چاہتے۔ یہ ہمارے عوام اور مسلح افواج کی طاقت ہے جس نے یہ تسدیدی قوت پیدا کی ہے، اور اگر کوئی کوئی ظالم قوت بدمعاشی کرنا چاہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

انھوں نے کہا: ہماری فوجی طاقت خطے میں کسی ملک کے لئے بھی خطرہ نہیں تھی اور نہیں ہے بلکہ ہماری طاقت امن و سلامتی کو جنم دیتی ہے اور خطے کے ممالک اس طاقت پر بھروسا کر سکتے ہیں، اور اس طاقت کی بنیاد ایمان اور استقامت پر رکھی گئی ہے۔ وہی طاقت جسے آپ غزہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ غزہ میں ایمان کی طاقت کو دیکھ لیں کہ کس طرح چار شہیدوں کی ماں کہتی ہے: حسبي اللہ (خدا میرے لیے کافی ہے) اور کہتی ہے کہ ایمان کی طاقت کے سوا اور اللہ کی طاقت کے سوا کوئی طاقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا: ایمان کی طاقت جارح قوتوں کے مقابلے میں فتح یاب ہو چکی ہے اور جو کچھ غزہ میں ہؤا، وہ شرپسندوں اور جارحین کے خلاف آبرومند اور باشرافت لوگوں کی فتح ہے، آج 110 روزہ صہیونی جارحیت کے بعد میدان جنگ کے فاتحین فلسطین کے طاقتور اور صاحب ایمان لوگ ہیں اور جو ہار چکا ہے اس کا نام ہے اسرائیل؛ اور امریکہ سمیت اسرائیل کے حامی ہیں جو منہ کی کھا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110