اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

31 جنوری 2024

3:18:48 PM
1434025

طوفان الاقصی؛

غزہ میں فی النار ہونے والے تین صہیونی افسروں کے نام اور تصاویر

یہ افراد شمالی اور جنوبی غزہ میں مقاومت کے مجاہدین کے ساتھ لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہونی فوج کے جانی نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گو کہ صہیونی حکام اپنے نقصانات سے متعلق رپورٹوں کو سینسر کرتے ہیں۔

چودہویں اسٹرائیک بریگیڈ کی ستاسی ویں یونٹ کا فیلڈ افسر، مساد کا رہائشی 30 سالہ میجر نیتزر سیمچی، شمالی غزہ میں مارا گیا اور گشتی یونٹ 6646 میں ٹیم سارجنٹ 28 سالہ گیبریل شانی اور کَفار اتزیون کا رہائشی 43 سالہ سارجنٹ یووال نیر، جنوبی غزہ میں مارے گئے۔

واضح رہے کہ ہلاکت یافتہ  میجر نیتزر سیمچی [درمیانی تصویر] نے قبل ازیں ایک ویڈیو کلپ نشر کرکے کہا تھا کہ حماس کے راہنما یحیی السنوار کی لاش کے ساتھ تصویریں اتروا کر ہی جنگ سے باہر جائے گا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

 110