اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

31 جنوری 2024

6:14:56 AM
1433928

طوفان الاقصی؛

ویڈیو | حزب اللہ نے برکان میزائلوں سے صہیونیوں کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں غاصب صہیونی ریاست کے فوجی اڈے برانیت پر برکان میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غاصب یہودی ریاست کے فوجی اڈے پر برکان میزائلوں کے حملے کی ویڈیو نشر کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے گذشتہ اکتوبر میں ـ فلسطینی مجاہدین کے کامیاب "طوفان الاقصی آپریشن" کے بعد غزہ پر امریکہ کی مدد سے غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے آغاز ہی سے، فلسطینی قوم اور مقاومت کو مدد بہم پہنچانے کی غرض سے صہیونی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

حزب اللہ نے تازہ ترین حملوں میں دو برکان میزائل داغ  کر شمالی فلسطین میں واقع غاصبوں کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔

۔۔۔۔۔۔

110