اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

28 جنوری 2024

2:14:41 AM
1432983

طوفان الاقصیٰ؛

القسام بریگیڈز نے صہیونیوں کے ایک جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنایا

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، حماس کی عسکری شاخ "القسام بریگیڈز" نے یاسین-105 راکٹ سے غاصب صہیونی ریاست کے ایک جنگی بحری جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، العالم کی رپورٹ کے مطابق، القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں غاصب صہیونی ریاست کے ایک جنگی بحری جہاز کو یاسین-105 نامی دیسی ساختہ راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔ [گویا کہ دشمن بحری جہازوں کا موسم شروع ہو چکا ہے بحیرہ قلزم سے لے کر بحیرہ روم تک!]۔ 

دوسری طرف سے حزب اللہ لبنان نے شمالی فلسطین میں غاصبوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد الجلیل غربی میں واقع غاصب صہیونیوں کے ایک نوآباد ٹاؤن "شلومی" میں صہیونیوں کے ایک ٹھکانے پر برکان نامی میزائل گرنے کی ویڈيو نشر ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110