اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اردونیوز
اتوار

28 جنوری 2024

12:45:38 AM
1432981

صہیونیوں پر مقدمے کے اثرات؛

اسرائیل ایئرلائنز کا جنوبی افریقہ کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی فضائی کمپنی ای ایل نے کہا ہے کہ اندورن ملک اور دیگر مقامات کے لیے اسرائیلی مسافروں میں نمایاں کمی کے باعث جنوبی افریقہ کے لیے براہ راست پروازیں بند کر دے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اے ایف پی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ایئرلائنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں جوہانسبرگ سے تل ابیب روٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی جانب سے غزہ میں مبینہ نسل کش کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف پریٹوریا کے مقدمے کا ابتدائی فیصلہ جاری ہونے سے چند گھنٹے قبل فضائی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

ایئر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق آخری پرواز تل ابیب سے جوہانسبرگ کے لیے 27 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔

اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد 7 اکتوبر سے متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں اور متعدد ممالک نے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے انتباہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مقدمے نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نمایاں طور پر کشیدہ کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110