اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

24 جنوری 2024

5:40:52 AM
1431949

طوفان الاقصی؛

اماراتی اسرائیل کے حامی ہیں اور حماس کا خاتمہ کرنے کے خواہاں ہیں۔۔۔ اسرائیلی تاجر + ویڈیو

اسرائیلی تاجر لیور کاتساف نے نے کہا کہ میں ابتداء میں خوفزدہ تھا لیکن اماراتی تاجروں اور کاروباری لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور میں سمجھ گیا کہ اماراتی ہماری طاقت کے معترف ہیں اور اسرائیل سے چاہتے ہیں کہ حماس کا خاتمہ کریں۔ وہ ہمارے حامی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسرائیلی تاجر اور ملاخی (Malakhi) شہر کے میئر لیور کاتساف (قصاب) (Lior Katsav) نے صہیونی چینل I-14 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:

میں دبئی جا رہا تھا لیکن خوفزدہ بھی تھا کہ کہ ہم جو کچھ غزہ میں کر رہے ہیں اس کی وجہ سے وہ [اماراتی] مجھ پر حملہ کریں لیکن وہاں نہ صرف انہوں نے میرا گرم جوشی سے استقبال کیا بلکہ میرے ساتھ 5000 سال سے اب تک کی یہودیت کی تاریخ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مجھے بتایا کہ ہم [یہودی] کتنے طاقتور ہیں، اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم [امارات] اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں، اور یوں میں ایک عرب ریاست سے متصل ہو گیا۔ میں خوفزدہ تھا کہ جو کچھ ہم غزہ میں کر رہے ہیں اس کے عوض وہ مجھ پر حملہ کریں؛ لیکن میں نے اس بات کا ادراک کر لیا کہ امارات والے اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ اور ہم [اسرائیل] سے چاہتے ہیں کہ حماس کو نیست و نابود کریں۔ وہ کہہ رہے تھے کہ تم [اسرائیلی] اس کام کو ہمارے لئے انجام دو، کیونکہ حماس اسرائیل ہی کے لئے نہیں بلکہ پورے مشرق وسطی کے لئے خطرہ ہے؛ اور یہ سب ہمارے لئے بہت بہت اہم ہے۔

صہیونی تاجر کے اس انٹرویو سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ اگر عرب حکمران اسرائیل کی حمایت نہ کرتے اور فلسطین سے غداری نہ کرتے تو یہ غاصب ریاست بہت پہلے ختم ہو چکی ہوتی۔

۔۔۔۔۔

110