اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

23 جنوری 2024

5:03:29 AM
1431619

طوفان الاقصی؛

سی این این کا غزہ پر صہیونی جارحیت کے بارے میں غیر متوقعہ سوال، سعودی وزیر خارجہ نے چکما دیا + ویڈیو

فرید زکریا نے بن فرحان سے کہا: کچھ لوگوں کا خیال ہے سعودی حکومت حماس کو پسند نہیں کرتی، کیونکہ آپ اس تحریک کو اخوان المسلمین کا حصہ سمجھتے ہیں، اور جیسا کہ آپ بھی جانتے ہیں اخوان المسلمین سعودی عرب جیسی حکومتوں کے خلاف ہے۔ اسی بنا پر آپ حماس کے خاتمے کی غرض سے ہونے والی اسرائیلی کاروائی سے ناراض نہیں ہیں۔ آپ کی تو بس یہی خواہش ہے کہ اسرائیل یہ کام جلدی، اور کچھ زیادہ جلدی، انجام کو پہنچائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی چینل سی این این کے اینکر فرید زکریا نے نے غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت پر سعودی موقف کے بارے میں غیر متوقعہ اور بہت ہی بجا سوال اٹھایا تو سعودی وزیر خارجہ نے چکما دیا۔

سی این این کے اینکر نے غزہ پٹی پر غاصب صہیونی ریاست کے موقف کے بارے میں سوال اٹھایا اور کہا: "آپ حماس کا خاتمہ کرنے کی غرض سے اسرائیلی حملے سے ناراض نہیں ہیں" تو سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس کے سوال کا جواب نہیں دیا۔

اامریکی نیوز چینل سی این این کے اینکر فرید زکریا نے ایک انٹرویو کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے حماس تحریک کے بارے میں سعودی موقف کے بارے میں ایک اہم سوال پوچھا اور انہیں فلسطینیوں کی نسل کُشی پر نظر رکھنے والی عالمی رائے عامہ کے سامنے پریشان کر دیا۔

فرید زکریا نے بن فرحان سے کہا: کچھ لوگوں کا خیال ہے سعودی حکومت حماس کو پسند نہیں کرتی، کیونکہ آپ اس تحریک کو اخوان المسلمین کا حصہ سمجھتے ہیں، اور جیسا کہ آپ بھی جانتے ہیں اخوان المسلمین سعودی عرب جیسی حکومتوں کے خلاف ہے۔ اسی بنا پر آپ حماس کے خاتمے کی غرض سے ہونے والی اسرائیلی کاروائی سے ناراض نہیں ہیں۔ آپ کی تو بس یہی خواہش ہے کہ اسرائیل یہ کام جلدی، اور کچھ زیادہ جلدی، انجام کو پہنچائے۔

تو فیصل بن فرحان نے اس سوال کو یکسر نظر انداز کرکے کہا: غزہ کی پٹی میں عام شہری ہیں جو اسرائیلی حملے کا تاوان دے رہے ہیں، اور یہ جنگ پورے علاقے کے استحکام کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کئی مہینے قبل غاصب صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا چاہتی تھی لیکن سات اکتوبر کی حماس کے آپریشن طوفان الاقصی نے اسے مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے، اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں سعودی عرب پر لگی ہوئی تھیں، گوکہ سعودیوں نے غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت فلسطینی عوام کے قتل عام کے دوران ہی "سیزن میلہ" اور "کتا میلہ" وغیرہ منا کر امت مسلمہ کو کافی حد تک مایوس کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110