اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

21 جنوری 2024

11:17:46 PM
1431333

طوفان الاقصی؛

صہیونی ریاست پر، جنوبی افریقہ کے دائرکردہ فلسطینیوں کی نسل کُشی کے مقدمے کی حمایت کرتے ہیں۔۔۔ آئرلینڈ

آئرلینڈ کے نائب وزير اعظم نے غزہ کی پٹی پر صہیونی بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کے خلاف جرائم کے سلسلے میں صہیونی ریاست کو جوابدہ بنانے پر زور دیتے ہوئے،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، آئرلینڈ کے نائب وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا: اسرائیل کو اس اقدامات کے سلسلے میں جوابدہ بنانا پڑے گا۔

مارٹن نے آر ٹی ای ریڈیو (RTÉ Radio) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کو اپنے اقدامات کے سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہئے، میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ بمباریاں باعث صدمہ اور بلا جواز ہیں۔

مارٹن نے ـ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی ہیں ـ نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں صہیونی ریاست پر فلسینیوں کی نسل کُشی کے جرم میں جنوبی افریقہ کے درجہ کردہ مقدمے کی حمایت کر دی اور کہا: اس مقدمے نے پیشرفت کی ہے اور ہم بھی اس میں فریق بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مارٹن نے مذکورہ مقدمے کے تیئیں اپنے ملک کی حمایت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی عدالت انصاف جنگی جرائم کے اس مقدمے کے حوالے سے ـ خصوصا نسل کُشی ـ کے بارے میں تحقیق و تفتیش کر رہی ہے اور ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد ہم بھی اس میں شامل ہونگے۔

انھوں نے کہا: آئرلینڈ نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے بعض حصوں پر اسرائیلی قبضے کی قانونی دستاویزات عالمی عدالت انصاف کو فراہم کی ہیں اور اس عدالت کو 30 لاکھ ڈالر کا اضافی بجٹ بھی دیا ہے تاکہ وہ جنگی جرائم کے مقدمے کے لئے بہتر انداز سے تحقیق کر سکے۔

انھوں نے کہا: ہم بھی ان ہی جرائم کی بات کرتے ہیں جن کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اس قسم کے مقدمات پر برسوں کا عرصہ صرف ہوتا ہے، چنانچہ فی الحال ہماری سفارتی کوششیں غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہیں۔

انھوں نے مزيد کہا: ہم یورپی اتحاد کی سطح پر صہیونی ریاست پر دباؤ بڑھانے اور اسے جنگ بندی پر مجبور کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110