اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

19 جنوری 2024

5:34:01 AM
1430472

نسل کُش نسل کشوں کی حمایت نہ کرے تو کیا کرے؟

کیا آپ اب بھی فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کُشی کا نام نہیں دے سکتے ہیں؟ یورپی رکن پارلیمان + ویڈیو

شید ٹی وی نے یورپی پارلیمان کے آئرش رکن مک والیس کے خطاب کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کُشی پر روشنی ڈال رہے ہیں اور کہتے ہیں: 24000 سے زیادہ نہتے انسان مارے گئے ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد بچے تھے! اور ہزاروں افراد بدستور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں؛ اور آپ اب بھی اس کو نسل کُشی کا نام نہیں دے سکتے ہیں؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق یورپی پارلیمان کے آئرش رکن مک والیس (Mick Wallace) نے [بظاہر] یورپی پارلیمان کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

جرمنی جو خود بیسویں صدی کی پہلی نسل کشی کا مرتکب ہؤا ہے، [اکیسویں صدی کی اب تک کی سب سے بڑی نسل کُشی کے مرتکب] اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

عالمی بے حسی کے آغاز سے 100 دن گذر رہے ہیں،

دوہرے معیار کے 100 دن؛

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کُشی کے 100 دن؛

24000 سے زیادہ نہتے انسان مارے گئے ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد بچے تھے! اور ہزاروں افراد بدستور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اور آپ اب بھی اس کو نسل کُشی کا نام نہیں دے سکتے ہیں؟

تقریبا 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ابھی ان پر بمباری ہو رہی ہے، اسپتالوں، گرجا گھروں، مساجد، نانبائی کی دکانوں اور عمارتوں پر بم برسائے گئے ہیں۔ اور آپ اب بھی اس کو نسل کُشی کا نام نہیں دے سکتے ہیں؟ یہاں تک کہ ایک یورپی ملک نے بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی نسل کُشی کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائر کردہ مقدمے کی حمایت نہیں کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جرمنی نے بیسویں صدی میں نمیبیا میں سب سے پہلی نسل کُشی کا ارتکاب کیا ہے۔

نمیبیا کے صدر نے اسرائیل پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے ناگہانی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ جرمنی کو کیا ہؤا ہے؟

میں زیادہ تر موقعوں پر جرمنی کا مداح تھا لیکن اب وہ اپنی عقل کھو چکے ہیں، جرمن یوکرین میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی ترغیب دلانے والوں میں شامل ہیں اور اس کے لئے اپنی معیشت پر ضرب لگانے کی قیمت ادا کی! اور اب صہیونیوں کے استعماری منصوبے کی ترغیب دلا رہے ہیں اور نسل کُشی کی حمایت کر رہے ہیں۔

کیا جرمنی نے [اپنی] تاریخ سے کچھ بھی نہیں سیکھا ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110