اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : روزنامہ جنگ
منگل

16 جنوری 2024

9:31:41 PM
1430013

طوفان الاقصی؛

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے ایک قدم اور آگے

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے بچوں کی مدد کےلیے ایک قدم اور بڑھا دیا، جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینوں سے یکجہتی کے نعرے درج کرکے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔ اور کہا: جو عمل کیا وہ غیر سیاسی ہے!

اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

عثمان نے شوشل میڈیا پر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کردی اور کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کو دی جائے گی۔

اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کےلیے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، عثمان خواجہ نے اُوزی آل لائیو آر ایکول ٹی کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے۔

ٹی شرٹس پر جوتوں کے پرنٹ پر فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔

عثمان خواجہ نے ’آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کروائی ہے۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اس بات اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹی شرٹ خریدنے کی اپیل کی ہے۔

حاصل ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کے فنڈ میں دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

110