اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

15 جنوری 2024

6:14:08 PM
1429679

طوفان الاقصی؛

ہم نے گذشتہ 100 دنوں میں غاصب صہیونی فوج کی 1000 ٹینک اور بکتر گاڑیوں کو تباہ کردیا / ہوسکتا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں تمام اسرائیلی قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔ ابو عبیدہ

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہمارے پاس اپنی پوری قوت صہیونی جارحیت کے خلاف بروئے کار لانے کے سوا کئی راستہ نہیں ہے؛ ہم نے گذشتہ 100 روزہ صہیونی جارحیت کے دوران غاصب فوج کے 1000 ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان نے روز اتوار [14 جنوری 2024ع‍] غزہ پر سویں دن کے موقع پر کہا:

- طوفان الاقصی کا معرکہ ملت فلسطین اور امت مسلمہ کی تاریخ میں اہم معرکہ تھا، یہ ایک فریاد تھی جو تمام اقوام کی آزادی کے لئے شروع اٹھائی گئی۔

ہمارے پاس صہیونی دشمن کے ہاتھوں ملت فلسطین کے قتل عام اور دشمنی کے جواب میں، اپنی پوری قوت بروئے کار لانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

- ہم نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں، اور صہیونی ریاست پر، 7 اکتوبر [طوفان الاقصی کے آغاز] کی عظیم ضربت سے بھی بڑھ کر ضربیں لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

- ہم نے اس عرصے میں غاصب اسرائیلیوں کے 1000 سے زائد ٹینکوں اور بکتر بندوں کو ـ القسام بریگیڈز کے بنے ہوئے ہتھیاروں ـ سے تباہ اور صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

- جو کارنامہ ہمارے مجاہدین نے رقم کیا، امت کی تاریخ میں عظیم ترین اور مقدس ترین معرکے کے طور پر ثبت ہوگا، طوفان الاقصی کا معرکہ ملک فلسطین کا معرکہ ہے اور اس معرکے میں ملت فلسطین اور فلسطینی مقاومت ایک مورچے میں دشمن کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں۔

- ابو عبیدہ نے کہا: دشمن اپنے لئے خیالی کامیابیوں کے جعلی افسانے گھڑ رہا ہے اور فلسطینی بچے ان افسانوں کی وجہ سے صہیونی دشمن کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

- دشمن فلسطینی مقاومت کی چٹان سے ٹکرا کر پاش پاش ہو چکا ہے، یقینا ہم القسام بریگیڈز کے اسلحے کے گوداموں اور میزائل لانچروں کے بار میں دشمن کے جھوٹے دعوؤں کو فاش کرکے رکھیں گے۔

جو کچھ صہیونی دشمن مقاومت کے میزائلوں اور سرنگوں کے بارے میں بیان کرتا ہے یکسر جھوٹ اور تمسخر آمیز افسانے ہیں اور کسی دن اس کے جھوٹے پن کو آشکار کریں گے۔

- حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں بہت سارے اسرائیلی قیدیوں کا انجام غیر یقینی ہے اور امکان یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر قیدی مارے گئے ہوں جس کی ذمہ داری دشمن پر عائد ہوتی ہے۔

- محور مقاومت نے ہم سے کہا ہے کہ اگلے دنوں میں وہ اپنی کاروائیوں دائرہ وسیع تر کرے گا۔

- العاروری، عیاش اور دوسرے شہداء کے فرزندوں کو غاصب دشمن پر ضرب لگانے کے لئے اس تاریخی موقع کو غنیمت سمجھیں۔ یہ ہمارا فریضہ ہے کہ دو ارب مسلمانوں کو بتا دیں کہ صہیونی دشمن نے غزہ کی زیادہ تر مسجدوں کو شہید کر دیا ہے۔

- غاصب صہیونی انتہائی شرمناک جرائم کے مرتکب ہو چکے ہیں اور اگر دنیا میں عدل و انصاف ہوتا تو غاصبوں کو غیر مسلح کیا جاتا اور ان کے سرغنوں پر مقدمہ چلایا جاتا۔

- دشمن مسجد الاقصی پر مسلط ہونے کے لئے کوشاں ہے، لہذا ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اٹھ کھڑے ہوں اور دنیا کے مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ مساجد کی شہادت کی وجہ سے یہاں ـ واضح مذہبی جنگ میں ـ نماز [باجماعت] اور اذان بند ہو چکی ہے۔

- ہم تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معرکے اور غاصب صہیونی کابینہ کی حقیقت سے آگاہ رہیں اور مسلمانوں کے ایمان کا سب سے نچلا رتبہ یہ کہ انسان مظلوموں کو مدد بہم پہنچانے تک سے بھی عاجز ہو، اور اپنی مساجد کے دفاع کے لئے نہ اٹھیں، چنانچہ کم از کم مساجد میں مقاومت اور فلسطینی مظلوموں کے لئے دعا کریں۔

- پورے سو دن ہوئے کہ ہمارے عظیم عوام زخموں کے باوجود جم کر کھڑے ہیں، اللہ کی مدد سے ہماری قوم کی کامیابی کی صبح قریب ہے اور فلسطینی قوم کا جہاد اور خود ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110