اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

14 جنوری 2024

5:02:12 PM
1429345

طوفان الاقصی؛

"غزہ کے شہید صحافیوں" کی یاد میں سیمینار اجلاس کا انعقاد + پوسٹر

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے زیر اہتمام غزہ کے شہید صحافیوں کی یاد میں ایک سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کل ـ سوموار 15 جنوری 2024ع‍، 12:20 بجے تہران میں واقع عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے کانفرنس ہال میں ـ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی اور ابنا خبر ایجنسی کے زیر اہتمام غزہ کے شہید صحافیوں کی یاد میں ایک سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی سمیت فلسطین، یمن، عراق، ترکیہ اور انڈونیشیا اس سیمینار سے بالمشافہ یا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور بڑی تعداد میں بین الاقوامی صحافی اور ذرائع ابلاغ کے مدیران اور کارکن بھی اس سیمینار میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں "غزہ کے شہید صحافیوں کی تکریم" کے خصوصی پوسٹر کی رونمائی ہوگی۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست غزہ میں اپنے جرائم چھپانے کی غرض سے، نہ صرف انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کے ذرائع ابلاغ کے توسط سے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے بلکہ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جان بوجھ کر شہید کر رہی ہے [اور ان کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہے]۔

اعداد و شمار کے مطابق، اب تک غزہ میں 115 صحافی / نامہ نگار صہیونی فوجیوں کے حملوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110