اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

14 جنوری 2024

1:29:58 PM
1429310

طوفان الاقصیٰ؛

آج صبح تہران میں بین الاقوامی طوفان الاقصی اور انسانی ضمیر کی بیداری کانفرنس کا آغاز

تقریب المذاہب الاسلامیہ کے زیر اہتمام تہران کے ہوٹل استقلال میں پہلی "طوفان الاقصی اور انسانی ضمیر کی بیداری کانفرنس" کا آغاز ہو چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق پہلی "طوفان الاقصی اور انسانی ضمیر کی بیداری کانفرنس"  آج بروز اتوار مورخہ 14 جنوری 2024غ‍ کو تہران کے ہوٹل استقلال کے "دریائے نور ہال" میں شروع ہوئی۔

اس کانفرنس میں عالم اسلام کے 100 نامی گرامی علمائے دین شرکت کر رہے ہیں جو غزاویوں کے جہاد اور طوفان الاقصی آپریشس کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔

اطلاعات کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران، آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اس کانفرنس کے خصوصی مقرر ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110