اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

14 جنوری 2024

1:13:55 PM
1429305

طوفان الاقصی؛

ویڈیوز| مقبوضہ حیفا میں تیل کی ریفائنری کے قریب ہولناک دھماکہ۔۔۔ صہیونی ذرائع

صہیونی ذرائع نے آج [اتوار مورخہ 14 جنوری 2024ع‍ کو] مقبوضہ خلیج حیفا میں شدید دھماکے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے کچھ تصاویر اور ویڈیو کلپس وائرل کیے ہیں اور کہا ہے کہ حیفا کی ریفائنری کے قریب زبردست دھماکہ ہؤا ہے جس کی وجوہات کے بارے میں تحقیق ہو رہی ہے۔

غاصب ریاست کی وزارت ماحولیات نے دعوی کیا ہے کہ حیفا کے دھماکے وجہ ایک کارخانے کی پولی ایتھیلین کی تنصیبات میں فنی خرابی تھی۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ متعلقہ کارخانے کو ضروری مرمت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

دھماکے سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے اور جانی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110