اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

10 جنوری 2024

5:48:47 PM
1428284

طوفان الاقصیٰ؛

"مہاتما کاندھی" کی ابدی لعنت "نریندر مودی" پر

ایرانی پروفیسر نے بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے غاصب صہیونی ریاست کی غیر مشروط حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: مہاتما گاندھی کی لعنت ہو نریندر مودی پر۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ ایرانی پروفیسر ڈاکٹر حسن رحیم پور ازغدی نے اپنے X اکاؤنٹ پر، لکھا:

"ایک کے مقابلے ایک سو" بہادری کی علامت یمنی محاذ نے بھارت کے ساحل پر ایک اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے اسلام دشمن وزیر اعظم نے معرکۂ طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے ہی، فلسطین کی مساجد کے اندر سے کسی بھی قسم کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف کوئی بھی نعرہ لگانے، یا غزہ کے اطفال کے مصائب کا تذکرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا تھا۔

بھارت کی موجودہ حکومت ـ ہندو بت پرستی اور صہیونی سنگ دلی کے آمیزے کے طور پر ـ نیتن یاہو کے لئے امداد ارسال کر رہی تھی لیکن اسی اثناء میں [جہاز پر یمنیوں کا میزائل لگنے کے ساتھ ہی] کوئی ٹھوس شیئے اس کے سر پر لگی۔ یمن کے بریگیڈیئر یحیی سریع نے نہ صرف "سریع" (تیزرفتاری سے) عمل کیا ہے بلکہ ان کا عمل بہت درست (accurate) بھی تھا۔ "مہاتما گاندھی" کی لعنت ہو "نریندر مودی" پر، جو دھلی سے غزہ تک، امریکہ کے لئے دم ہلا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110