اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

7 جنوری 2024

7:40:06 PM
1427555

طوفان الاقصی؛

اسرائیل کے خاتمے کے سلسلے میں ایرانی موقف کی حمایت کرتا ہوں۔۔ نوام چامسکی + ویڈیو

واحد جمہوری ملک کے قیام کا مطلب کسی کا خاتمہ نہیں ہے / دنیا میں دو ہی ریاستیں ایسی ہیں جو نہ صرف ایک قوم کا خاتمہ چاہتے ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی اسے نیست و نابود کر رہی ہیں اور وہ دو ریاستیں امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی زبان شناس اور فلسفی پروفیسر نوام چامسکی نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے: ان [ایرانیوں] کا موقف یہ ہے کہ اسرائیل کو مستقبل میں، نہیں ہونا چاہئے۔ تو میں بھی ان کے اس موقف سے متفق ہوں۔

حقیقت یہ ہے اسرائیل کے اندر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو سوچتے ہیں کہ ایک واحد جمہوری ملک ہونا چاہئے۔ اس کے معنی کسی کا خاتمہ کرنا نہیں ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایران نے اس بین الاقوامی اجماع کی حمایت کی ہے کہ اس مسئلے کو حکومت کے قیام کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔

حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں دو ہی ریاستیں ایسی ہیں جو نہ صرف ایک قوم کا خاتمہ چاہتے ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی اسے نیست و نابود کر رہی ہیں اور وہ دو ریاستیں امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

یہ فلسطینی عوام کے بارے میں ان کا اصل موقف ہے، وہ صرف باتوں پر ہی اکتفا نہیں کرتے۔

میں تاکید کرتا ہوں کہ وہ صرف الفاظ تک ہی یہ بات نہیں کرتے بلکہ ہر روز عملی طور پر یہ کام کر رہے ہیں۔ یہ ان کی پالیسیوں کا مطلب ہے جنہیں وہ غزہ اور مغربی کنارے میں نافذ کر رہے ہیں۔ اور ہم [امریکی] نہ صرف ان پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں بلکہ اس کے اخراجات بھی برداشت کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110