اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

7 جنوری 2024

5:46:24 PM
1427427

طوفان الاقصی؛

فلسطینی راہنما کے قتل کا بدلہ؛ میرون کے اسٹراٹیجک فوجی اڈے پر حزب اللہ کا بھاری میزائل حملہ، تل ابیب میں خوف کی لہر دوڑ گئی + ویڈئو اور تصاویر

حزب اللہ نے، بیروت میں حماس کے کمانڈر صالح العاروری پر صہیونی حملے کے جواب میں میرون کے تزویراتی معلوماتی اڈے پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا، جس کی وجہ سے صہیونی حکام خوف و دہشت اور کرداری خلل سے دچار ہوکر جنونیت کی انتہا کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جنوبی لبنان میں العالم کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست کے فضائی کنٹرول کا واحد اسٹراٹیجک - انٹیلی جنس اڈہ تھا جو حزب اللہ لبنان کے 62 میزائلوں کا نشانہ بنا اور اس حملے نے صہیونی ریاست کو شدید خوف و دہشت میں مبتلا کیا چنانچہ اس نے جنونی انداز سے اپنا رد عمل دکھایا۔

اس رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے پاس اس نوعیت کے دو ہی اڈے ہیں، ایک شمال میں میرون کا فوجی اڈہ ہے اور دوسرا جنوب میں واقع ہے۔

رپورٹر نے مزید کہا: میرون کے فضائی کنٹرول کے اڈے کو حزب اللہ نے 62 میزائلوں کا نشانہ بنایا جس سے صہیونی فوج کے حوصلے پست ہوگئے اور بعض صہیونی ذرائع نے حزب اللہ کے حملے کی وسعت، حملے کے نتیجے میں نقصانات کی عظمت، اسلامی مقاومت کی معلومات کی گہرائی اور اس اڈے کو ہدف قرار دینے کے بارے میں مقاومت کے فیصلے سے حیرت کا اظہار کیا ہے، کیونکہ یہ اڈہ شمالی فلسطین کی سب سے اونچی پہاڑی کے اوپر واقع ہے۔

اس حملے کے بعد صہیونی افواج پر جنونی کیفیت طاری ہوئی اور اس نے شمالی علاقوں میں انتہائی وسیع پیمانے پر گولہ باریوں اور بمباریوں کا سہارا لیا، یہاں تک صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان کے بہت سے علاقوں ـ بشمول الخیام کے نواحی علاقوں ـ کو فاسفورس کے ممنوعہ گولوں اور بموں سے نشانہ بنایا۔

رپوٹ کے مطابق، صہیونیوں نے پہلی مرتبہ برج العیون شہر کے نواح میں برج الملوک کو نشانہ بنایا اور اس شہر کے نواحی علاقوں پر توپخانے کی شدید گولی باری کی۔

غاصب ریاست نے العدیسی اور الطیبہ نامی قصبوں کے درمیان العویضہ کے علاقے پر بھی فضائی حملہ کیا۔ بلیدا، الجبل اور حولا کے شہروں سے لے کر یارون تک اور جنوبی لبنان میں الناقورہ شہر کے مغربی حصے پر صہیونیوں نے حملے کئے۔

حزب اللہ کے وار انفارمیشن سیل نے اعلان کیا کہ جنوبی بیروت میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری پر صہیونیوں کے قاتلانہ حملے کے جواب میں ہفتے [6 جنوری 2024ع‍] کی صبح، اسرائیل کے فضائی کنٹرول کے مرکز کے پر 500 کلوگرام وارہیڈ لے جانے والے بھاری میزائلوں سمیت 62 میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حزب اللہ کے راہنماؤں نے ان حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

۔ غاصب صہیونی ریاست کے تمام تر تزویراتی اہمیت کے حامل فوجی اڈے ہمارے ہتھیاروں کی زد میں ہیں۔

۔ یہ صالح العاروری کے قتل کے بدلے کا پہلا مرحلہ تھا اور صہیونیوں کو ہمارے مزید حملوں کا منتظر رہنا چاہئے۔

۔ یہ تو صالح العاروری کے قتل کے بدلے کا پہلا مرحلہ تھا، صہیونیوں کو ہمارے مزید حملوں کا منتظر رہنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔


110