اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

6 جنوری 2024

10:55:12 AM
1427058

طوفان الاقصی؛

ترکیہ میں موساد کے متعدد جاسوس گرفتار۔۔۔ ترک وزارت داخلہ + ویڈیو

ترکیہ کے سیکورٹی اداروں نے صہیونی ریاست کے 34 جاسوسوں کو گرفتار کرکے موساد پر شدید ضربیں لگائی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ترکیہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ان افراد کو اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کے ساتھ تعاون اور کچھ غیر ملکیوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے گذشتہ منگل کو اعلان کیا ترک پولیس نے آٹھ صوبوں میں 57 مقامات پر کاروائی کرکے موساد کے 34 جاسوسوں کو گرفتار کیا جن کا تعلق ترکیہ، عراق، شام، لبنان اور فلسطین سے تھا اور وہ ترکیہ میں آنے والے غیر ملکیوں کے قتل کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا: ان افراد نے جائیداد خریدنے کا لائسنس حاصل کرکے ترکیہ میں رہائشی اجازت نامہ حاصل کر لیا تھا، یہ افراد اسرائیلی ریاست کے لئے جاسوسی کر رہے تھے، اور غیر ملکیوں کے اغوا کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ان میں سے کئی افراد اسلامی حلیوں کے ساتھ موساد کے لئے جاسوسی کر رہے تھے۔

علی یرلی کایا نے سماجی رابطے کے نیٹ ورکس پر اعلان کیا کہ وہ ترکیہ کی قومی وحدت کے خلاف جاسوسی پر مبنی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسی اثناء میں اسنتبول کے اٹارنی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ 13 مزید مشتبہ افراد ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق، جاسوسی کے شبہے میں گرفتار افراد کو ترکیہ میں مقیم فلسطینیوں اور اسرائیلی حکومت کے مخالف اسرائیلیوں میں سے بھرتی کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا کی ویب گاہوں کے ذریعے اسرائیلی اہلکاروں سے رابطے میں تھے۔

ترک ذرائع نے کہا ان کاروائیوں کے وقت ایک لاکھ 50 ہزار یورو اور ایک غیر مندرجہ (Unregistered) اسلحہ اور ڈیجیٹل معلومات کا ایک مجموعہ بھی جاسوسوں سے برآمد ہؤا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110