اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

29 دسمبر 2023

10:56:40 PM
1424881

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی ایک مکمل فلسطینی کاروائی ہے، جس کے تمام مراحل فلسطینی مقاومت کے انتظام سے انجام پائے ہیں۔۔۔ جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا: طوفان الاقصٰی آپریشن مکمل فلسطینی آپریشن ہے جس کے تمام مراحل فلسطینی مقاومت کے پروگرام اور تدبیر سے انجام کو پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے شہید جنرل پور جعفری کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا: امریکہ یہ ہرگز نہ سوچے کہ اس کے جرائم اس کے کھاتے میں مندرج نہيں ہونگے، اور جان لے کہ مناسب موقع پر اسے ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مقاومت پورے خطے میں خود ہی تشخیص دیتی ہے اور فیصلہ کرتی ہے، اور فلسطینی مقاومت نے اپنی ہی تدبیر اور اپنی ہی منصوبہ بندی کی بنیاد پر کام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا: پورے خطے کے ہر ملک میں مقاومت [Reisistance] کا اپنا مناسب اور خودمختار ڈھانچہ ہے۔ مقاومتی تحریکوں نے قدم بقدم اور مرحلہ بمرحلہ نشوونما پائی ہے اور آج خطے کی سطح پر مقاومت کے تمام ارکان خودمختاری کے ساتھ فیصلہ کرتی ہے۔

جنرل قاآنی نے نے کہا: طوفان الاقصی کے سلسلے میں بھی فلسطینی مقاومت نے اپنی ہی تدبیر سے منصوبہ بندی کی تھی اور اسی منصوبے کے تحت اپنے کام کا آغاز کیا اور اپنی ہی تدبیر سے اس مرحلے میں، پہلی مرتبہ فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف صہیونیوں کے بے بہیانہ جرائم کا جواب دیا، اور اپنی ہی تدبیر سے اتنی عظیم اور قابل تحسین کاروائی کو سر کر لیا۔  

قدس فورس کے کمانڈر نے سوال اٹھایا کہ صہیونی ریاست اور امریکہ جنگ کے آغاز سے لے کر کونسی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟ ان کا پورا ہنر ہی خواتین اور بچوں کا قتل عام ہے۔

انھوں نے شام میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی پر غاصب صہیونی ریاست کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تم نے شہید سید رضی موسوی کو اس لئے قتل کیا کہ غزہ کے میدان جنگ میں تم کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے ہو۔ 

انھوں نے صہیونی سرغنوں سے مخاطب ہو کر کہا: جان لو کہ ایران تمہاری ریشہ دوانیوں کے جال میں پھنسنے والا نہیں ہے۔

انھوں نے امریکیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا: اگر تم نے عراق میں اپنے غیر منطقی رویوں کو جاری رکھا تو یقینا جانو کہ عراقی مقاومت تحفظات کو ایک طرف رکھ کر، تمہیں مختلف انداز سے جواب دے گی۔

دریں اثناء عراقی مقاومتی تنظیموں نے بھی ملے جلے الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ اپنی مرضی سے عراق سے انخلاء پر آمادہ نہ ہؤا تو انہیں نئے انتہائی شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110