اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

13 دسمبر 2023

10:54:38 PM
1420040

طوفان الاقصیٰ؛

اپنے دیس میں اجنبی، غزہ کے باسیوں کو شدید سردی میں خیموں میں بسنا پڑ رہا ہے + ویڈیو

غزہ کی پٹی میں موجود صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے اپنی ہی سرزمین میں بے گھر ہونے والے غزاوی خیمہ نشینوں کی تصویریں اور ویڈیوز نشر کی ہیں، جن سے ان کی ناگفتہ صورت حال کی عکاسی ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی فوجیوں آج [بدھ 13 دسمبر 2023ع‍ کو] بھی غزہ پر اپنے تباہ کن حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔

مغربی تہذیب کی آئینہ دار صہیونی ریاست قتل عام کا یہ افسوسناک سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور غزاویوں کو انسانی المیے کا سامنا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں غاصب صہیونیوں نے رفح سمیت غزہ کے کئی علاقوں میں 17 مرتبہ قتل عام اور نسل کُشی کے واقعات رقم کئے ہیں۔ جبکہ غاصب ریاست کا دعوی ہے کہ رفح محفوظ ہے لیکن اسی شہر پر صہیونیوں کے حملے میں 207 فلسطینی شہید اور 450 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور شہداء کی میتیں یا تو ملبے تلے مدفون ہیں یا پھر سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غزہ پر صہیونیوں کے حملوں میں اب تک 16412 فلسطینی شہید اور 50100 زخمی ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110