اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
بدھ

13 دسمبر 2023

5:10:06 PM
1419971

طوفان الاقصی؛

یہودی ربی نے صہیونیوں کو آئینہ دکھا دیا: صہیونیت کی ایجاد سے پہلے ہم فلسطین میں امن و سکون سے رہتے تھے

امریکہ میں رہنے والے ایک یہودی ربی اور ناطوری کارتا تحریک کے رکن کا کہنا ہے کہ صہیونیت، یہودیت سے متصادم ہے اور صہیونیت کی ایجاد سے پہلے فلسطین میں یہودی امن سے رہتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونیت مخالف تحریک “ناطوری کارتا” (Neturei Karta) کے رکن امریکی ربی ڈاویڈ فیلڈمین (Rabbi Dovid Feldman) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں یہودی صہیونیت کے خلاف ہیں۔

فیلڈمین نے جو پیر کو “یورپی سمٹ برائے فلسطین” میں شرکت کے لئے استنبول گئے تھے، اناطولیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہودیت صرف ایک مذہب ہے؛ اور یہ مذہب سیاست میں نہیں مداخلت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونیت ایک مطلق سیاسی تحریک ہے جس کا تعلق قوم پرستی سے ہے نہ کہ یہودیت سے؛ لیکن بدقسمتی سے لوگ سمجھتے ہیں کہ دونوں ایک ہی چیز ہیں اور دنیا کے تمام یہودی اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے!

فیلڈمین نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے یہودی ان جرائم کے خلاف ہیں جن کا اسرائیل ارتکاب کررہا ہے، اسرائیل کا موجودہ وجود یہودیوں کے عقیدے سے متصادم ہے، یہی وجہ ہے کہ یہودی اسرائیل کے وجود کے خلاف ہیں۔

ڈیوڈ فیلڈمین کا کہنا تھا: دنیا بھر میں لاکھوں یہودی میری طرح صہیونیت کے خلاف ہیں اور میری طرح سوچتے ہیں، صرف نیویارک میں ہی بہت طاقتور کمیونٹی صہیونیت مخالف ہے۔

یاد رہے یہ یہودی ربی فلسطین پر غاصبانہ قبضے کو ایک فاش غلطی اور اسرائیلیوں کے اقدامات کو جرم قرار دیتا ہے۔

انھوں نے کہا: ہم کہتے ہیں کہ فلسطین کے ساتھ جو ہؤا وہ ایک غلطی تھی، یہ تمام جرائم، قتل و غارت، ڈکیتیاں اور جبر و ستم شروع ہی سے ایک قوم کے ساتھ روا رکھے جاتے رہے ہیں، ہم آج اور پچھلے دو ماہ سے جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ صرف نسل کُشی ہے؛ فلسطین پر قبضہ شروع سے ہی غلط تھا! یہ ایک جرم ہے!”

۔۔۔۔۔۔

110