اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

6 دسمبر 2023

6:38:17 PM
1417995

طوفان الاقصیٰ؛

جنوبی غزہ میں دراندازی کرنے والے صہیونی فوجیوں کے ساتھ مجاہدین کی جھڑپیں / صہیونی دشمن کو غیر معمولی نقصان کا سامنا

صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں چھ افسروں سمیت 9 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؛ صہیونی فوج کی طرف سے اتنی ہلاکتوں کا اعلان پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ ان کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیات میں صہیونیوں کی 12 گاڑیوں کو نشانہ بنایا، اور خان یونس کے شمال میں گھسنے والے صہیونی دراندازوں کو بھاری مارٹر گنوں سے نشانہ بنایا۔

القسام کے اسنائپروں نے دو صہیونی فوجیوں کو القرارہ کے علاقے میں اور دو فوجیوں کو خان یونس کے مشرق میں ہلاک کر دیا، اور مجاہدین نے مشرقی خان یونس میں ایک صہیونی فوجی ٹینک کو یاسین0105 کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا؛ نیز مجاہدین نے مشرقی خان یونس کی ایک عمارت میں گھسنے والے صہیونی فوجیوں کو بھاری مشین گن اور نفری کے خلاف استعمال ہونے والے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

نیز القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے اطراف میں صہیونی فوجی چھاؤنی "رعیم" پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔ ایک خبر کے مطابق مجاہدین کا داغا گیا ایک میزائل نوآباد صہیونی شہر "اشکول" میں براہ راست ایک کارخانے پر لگا، اس سے پہلے غزہ کے اطراف بشمول شہر عسقلان میں خطرے کے سائرن بجے تھے۔

نیز القسام نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے "کیسوفیم" کے صہیونی فوجی ٹھکانے کو کم فاصلے پر مار کرنے والے 114 ایم ایم رجوم میزائلوں کے ایک مجموعے سے نشانہ بنایا۔

ادھر آج [بدھ کی] صبح کو صہیونی ذرائع نے ـ جو اپنے جانی نقصانات چھپانے پر اصرار کر رہے ہیں ـ اعلان کیا کہ سات اکتوبر سے اب تک صہیونی فوج کے 410 افسر اور سپاہی مارے گئے ہیں، جن میں سے 82 افراد وہ ہیں جو غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو گئے ہیں۔

صہیونیوں نے اعلان کیا کہ یونٹ-82 کے بکتربند شعبے کے بکتربند پلاٹون کا ایک سارجنٹ جنرل یونتال ملکا غزہ کے معرکے میں مارا گیا ہے۔ نیز لاپتہ صہیونیوں کی تلاش کرنے والی صہیونی یونٹ کا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل یوحائے غور ہیرشیرغ بھی جنوبی غزہ میں مارا گیا ہے۔

منگل کے روز بھی صہیونی فوج نے غزہ میں جاری معرکوں کے دوران سات صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے جن میں 6 افسر بھی شامل ہیں۔ صہیونیوں نے پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں اسرائیلی افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونیوں کے سینکڑوں ٹینک اور بڑی تعداد میں صہیونی نفری کی حامل بکتربند گاڑیاں مجاہدین کے ہاتھوں تباہ ہو چکی ہیں جن میں سے بہت سی گاڑیاں مکمل طور تباہ ہو چکی ہیں اور ان سے ایک فوجی بھی نہیں اتر سکا ہے۔ لہذا فوجی ماہرین کے کہنے کے مطابق غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک مرنے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110